اسلام آباد : احتساب عدالت کے جوڈیشل کمپلیکس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 4 فائلیں جل گئیں جب کہ فائر بریگیڈ کے آنے سے قبل ہی موقع پر موجود اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس احتساب عدالت کی دوسری منزل پر لگنے والی آگ کی وجہ سے چار فائلیں جل گئیں، آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی لیکن اُن کے پہنچنے سے قبل ہی موقع پر موجود اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا جس کی وجہ سے نقصان کم سے کم ہوا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جسے آفس کے عملے نے خود ہی بجھا دیا بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت کا معائنہ کر کے اسے محفوظ قرار دیا جس کے بعد عمارت کو کھول دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ملازمین کی بروقت کارروائی نے عدالت کا مزید ریکارڈ جلنےسے محفوظ رہا وگرنہ زیادہ نقصان کا احتمال تھا، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر لی ہے۔
یاد رہے کہ پاناما پیپرز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے نام آنے پر ان کے جائیداد سے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب بنائی گئی جے آئی ٹی سے نے اسی عمارت میں سماعت کی تھی جہاں نواز شریف، اسحاق ڈار، مریم نواز، حسن و حسین نواز پیش ہوئے تھے۔