الینوائے: امریکی ریاست الینوائے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں بدھ کی صبح زبردست دھماکے کے بعد خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر حکام نے شہریوں کو خود کو گھروں میں قید کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست شکاگو کے جنوب مغرب میں تقریباً سو میل کے فاصلے پر واقع 10 ہزار سے کم مکینوں پر مشتمل شہر لاسل میں کیروس کیمیکل کمپنی کمپلیکس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، اور علاقے پر گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں میلوں دور سے دکھائی دے رہا تھا، آگ کے بلند شعلوں کو فائر بریگیڈ نے کنٹرول کر لیا ہے۔
⚠️ HAPPENING NOW: Massive (4th alarm) fire has erupted at a chemical plant southwest of Chicago in La Salle, Illinois.
Fire, hazmat, and medical units en route. pic.twitter.com/fAVlr4qdY2
— Upward News (@UpwardNewsHQ) January 11, 2023
آگ پلانٹ کے شپنگ ایریا میں ایک شپنگ کنٹینر میں لگی، پلانٹ میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
حادثے کے بعد حکام نے علاقہ مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں سبز رنگ کا آکسیڈائزر پھیل گیا ہے، عوام اس سے دور رہیں، اسے بالکل نہ چھوئیں، اور خود کو گھروں کے بند کمروں تک محدود رکھیں۔