منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

میکسیکو میں خوفناک آتشزدگی، 39 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو میں تارکین وطن کے حراستی مرکز میں خوفناک آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی سرحد کے قریب شمالی میکسیکو میں امیگریشن حراستی مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ ٹیکساس کے ایل پاسو سے سرحد کے پار واقع سیوڈاڈ جواریز میں پیش آیا جہاں امیگریشن لاک اپ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

میکسیکو کے نیشنل امیگریشن انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ آتشزدگی میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سہولت مرکز میں وسطی اور جنوبی امریکا کے 68 افراد کو رکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے انکوائری شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ پر تفتیش کار موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں