منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی، سائٹ ایریا میں واقع گودام میں آگ بھڑک اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سائٹ ایریامیں واقع گودام میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں مصروفِ عمل ہیں جب کہ ملازمین کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے کراچی کے انڈسٹری زون سائٹ میں واقع ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شعلے فضاؤں میں بلند ہونے لگے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تاحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری کیے ہوئے ہیں جب کہ امدادی ادارے کی ریسکیو ٹیم گودام میں پھنسے ملازمین کو باحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گودام میں ڈرائی فروٹ، چاول اور کپڑے کی وافر مقدار موجود ہے جسے بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا کہ گودام میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے کے باعث سب جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی پورٹ ، شپ بریکنگ یارڈ گڈانی اور سائٹ ایریا میں ہی فیکٹریوں میں آتشزدگی کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا تھا جس کے باوجود حکومتی سطح پر یا اجتماعی و انفرادی طور پر آتشزدگی سے محفوظ رہنے کے لیے اقدامات تاحال نہیں اُٹھائے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں