بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہور: جناح اسپتال میں آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جناح اسپتال کے میڈیکل یونٹ تھری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی بینادوں پر مریضوں کو اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع جناح اسپتال کے میڈیکل یونٹ تھری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

ایمرجنسی الارم نہ ہونے کے باعث آگ لگنے کی بروقت اطلاع نہ مل سکی اور وہ تیزی سے پورے وارڈ میں پھیل گئی، وارڈ میں دھواں بھر جانے کے باعث مریضوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

نمائندہ اے آر وائی حسن حفیظ کے مطابق مریضوں کو اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، کچھ اپنے پیروں سے چل کر خود جائے حادثہ سے ہٹے تاہم کچھ مریضوں کے عزیزوں نے اسٹریچر کی مدد سے اپنے پیاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر  ملحقہ وارڈ کے مریضوں کو بھی ہٹا دیا، منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام مریض محفوظ ہیں، ریسکیو 1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں