نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر آگ لگنے کے واقعے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایسکیلیٹر میں آگ لگنے کے باعث ایئرپورٹ کے ٹرمینل 8 کوخالی کرا لیا گیا ہے اور ایئرپورٹ پر آگ سے متاثرہ حصوں سے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
آگ لگنے سے فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے جس میں درجنوں پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ تقریباً 960 افراد کو علاقے سے نکال کر ٹرمینل کے دوسرے حصے میں لے جایا گیا ہے۔
- Advertisement -
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 4 کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔
ٹرمینل کو ہوادار بنایا گیا اور دھواں ختم ہونے پر اسے دوبارہ کھولنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرمینل پر حالات قابو میں ہیں اور صورتحال معمول پر آرہی ہے۔