جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، 2 بچوں سمیت 5 مسافر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ مسافر جھلس کر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکھنو کے موہن لال گنج کے علاقے میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق بس بار کے بیگو سرائے سے دہلی جا رہی تھی کہ کسان پتھ کے مقام پر اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے وقت بس میں 80 مسافر سوار تھے اور ان میں سے اکثر آگ لگنے کے وقت سو رہے تھے۔ آگ لگتے ہی بس میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ نکلنے کے لیے ایک دوسرے پر پل پڑے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثے پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھائی تاہم تب تک بس جل کر خاکستر ہوچکی تھی۔

آگ کی لپیٹ میں آکر دو بچے، دو خواتین اور ایک مرد مسافر ہلاک ہو گئے، جب کہ دیگر کئی مسافر جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں آگ لگنے کے بعد اس کا ایمرجنسی ایگزٹ نہیں کھلا جس کے باعث پچھلے حصے میں بیٹھے مسافر پھنس گئے۔

متعلقہ حکام کے مطابق آگ بس کے گیئر باکس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مزید تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں