منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

فائربریگیڈ کی گاڑیاں نوازشریف کی تصاویر دھونے میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

میاںوالی : نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر پر لگا کیچڑ ہٹانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ڈیوٹی لگا دی گئی، سرکاری گاڑی پر کھڑا شخص کسی خطرے کی پرواہ کیے بغیر ہورڈنگز دھوتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے متفقہ فیصلے کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نااہل ہونے والے وزیر اعظم نوازشریف کی تصاویر پر سیاہی پھیر دی گئی۔

- Advertisement -

میانوالی میں لگنے والے بڑے بڑے ہورڈنگز پر سابق وزیر اعظم کی تصاویر پر مخالفین کی جانب سے پھینکے گئے کیچڑ کو صاف کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے فائر بریگیڈ کی ڈیوٹی لگا دی۔

کہیں آگ لگے یا کسی کی جان جائے، انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں، اے آر وائی نیوز کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائربریگیڈ کی ڈیوٹی کر نے والا سرکاری اہلکار گاڑی پر کھڑا ہوکر ہورڈنگز کو دھورہا ہے۔


مزید پڑھیں: گجرات میں نوازشریف کی تصویرپرسیاہی پھینک دی گئی


سرکاری اہلکار اپنی جان خطرے میں ڈال کر پائپ سے پانی ڈال رہا ہے جبکہ ہورڈنگز کے اوپر سے بجلی کے تار بھی گزر رہے ہیں، جس پر پانی پڑنے سے کرنٹ بھی پھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ فائربریگیڈ کے قوانین کے مطابق گاڑیوں میں ڈالا جانے والا پانی آتشزدگی کی کسی ہنگامی صورتحال کے علاوہ کسی اور مصرف میں استعمال نہیں ہوسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں