اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فیصل آباد، ویگن میں آگ بھڑک اٹھی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موٹروے پر ویگن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں چنن کے چک کے قریب موٹروے پر ویگن میں آگ لگنے سے ڈرائیور سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے موٹروے کے ذریعے شورکوٹ جانے والی مسافر ویگن کے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن کو آگ لگ گئی اور کوئی مسافر باہر نہ نکل سکا۔

مزید پڑھیں: بورے والا، مزدا اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 بچوں سمیت 10 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، برن یونٹ میں زیر علاج تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بورے والا کے نواحی علاقے اڈا مانا موڑ عارف والا روڈ پر تیز رفتار مزدا اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار مقامی تاجر مرزا محمد ارشاد اور ان کی اہلیہ سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور تین بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 اور 13 سال کے درمیان تھیں، فیملی پاکپتن میں ایک فوتگی میں شرکت کے بعد واپس بورے والا آرہی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں