لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے بھی شامل ہیں، فرانزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم ہوگی۔
گھوٹکی : گھر میں آگ لگنے سے 4 بچےجھلس کرجاں بحق
خیال رہے کہ 26 نومبرکو گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 15 دسمبرکو لاہور میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحق جبکہ دو بیٹے دم گھٹنے سے بیہوش ہو گئے تھے۔
شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق
واضح رہے کہ 27 دسمبر 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گھرمیں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔