منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

قصور کے بعد لالہ موسیٰ میں بھی خوفناک آتشزدگی، 500 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: قصورکے بعد لالہ موسیٰ میں بھی خوفناک آتشزدگی سے پانچ سو سے زائد دکانیں جل کر خاکسترہوگئیں، آگ کی لپیٹ میں آکردو گاڑیاں اورایک رکشہ بھی جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لالہ موسی میں رات گئے اچانک لنڈا بازار کی دکانوں میں آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں جبکہ دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سامان بچانے کی کوشش کی۔.

بیس سے زائد فائرٹینڈرز نے 6 گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد ڈھائی بجے لگنے والی آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ آتشزدگی سے تمام دکانیں جل کر خاکسترہوگئیں جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر2 گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی جل گیا۔

ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ لنڈا بازارمیں 500کے قریب دکانیں موجود ہیں، گ لگنےکی وجہ کاتاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم دھویں کےباعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ لنڈا بازار کوٹارگٹ کرکے جلایا گیا، کسی نے بروقت مدد نہیں کی۔

گذشتہ روز پنجاب کے شہر قصور کے ایک پیپر مل میں آتشزدگی سے دو مزدوروں جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں