کراچی : شہرقائد میں بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب آج صبح کثیرالمنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پرواقع ریسٹورنٹ میں آگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ سمیت عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگید کی 7 گاڑیوں اورایک اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ آگ لگنےسے ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچراوردیگرسامان جل گیا۔
پولیس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت میں زورداردھماکہ بھی سنا گیا، دھماکہ ممکنہ طورپر کسی سلینڈر کے پھٹنے کے باعث ہوسکتا ہے تاہم حتمی طورپرابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔