تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی کی نوتعمیر شدہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

متحدہ عرب امارات: دبئی کے علاقے مارینہ میں ایک نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر چند گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مارینہ مال کے نزدیک واقع زین ٹاور میں دبئی کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے آگ لگی تھی تاہم چند گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

مارینہ مال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فائر بریگیڈ حکام کو طلب کرلیا گیا تھا۔

عمارت میں سے لوگوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، شہریوں کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا۔

دبئی کے محکمہ شہری دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی تھی کہ زین ٹاور میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -