اشتہار

لکڑی کےکارخانے میں خوفناک آتشزدگی، 10 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں فرنیچر بنانے والے لکڑی کے کارخانے میں آگ لگنے سے 10 کاریگر جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک آگ سعودی عرب کے شہر ریاض کے ضلع بدر میں واقع ایک کارخانے میں لگی جہاں لکڑی سے فرنیچر اور دیگر اشیاء بنائی جاتی تھیں۔

سعودی سول ڈیفینس کے افسر کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کارخانے میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کا کام جاری ہے۔

- Advertisement -

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے ایک شخص کی حالت نہایت نازک ہے جو ساٹھ فیصد تک جھلس چکا ہے جب کہ ہلاک ہونے کی وجہ موت دم گھٹنا اور ستر فیصد سے زیادہ جھلس جانا تھا۔

فائر بریگیڈ افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کافی حد تک آگ بجھائی جا چکی ہے اور کولنگ کا عمل بھی جاری ہے کارخانے مین لکڑی اور لکڑی کا برادہ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔

شہری انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ہماری تمام تر توجہ امدادی کاموں کی جانب مرکوز ہے اور پہلی ترجیح لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانا اور مالی نقصان کو کم سے کم رکھنا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں