جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ڈشکن کے جنگل میں آگ، ہزاروں درخت لپیٹ میں آ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

استور: ڈشکن کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی درخت جل کر راکھ ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈشکن کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، اچانک لگنے والی آگ کے شعلوں نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کئی درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں، آگ لگنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے ہزاروں چھوٹے بڑے درخت اس کی لپیٹ میں آئے ہیں اور جل کر راکھ ہوگئے ہیں، اس دوران مقامی آبادی کے افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری خبریں آنے تک ڈشکن کے جنگل میں لگنے والی آگ کی شدت میں کمی آنے لگی تھی، تاہم آگ کے بے قابو شعلوں کے باعث اس وقت تک جنگل کے درختوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم بھی پہنچ چکی ہیں جنھوں نے مقامی افراد کے ہمراہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور مل کر آ گ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں