کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں خوفناک آتشزدگی کے باعث دو فیکٹریاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں،فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی کپڑے کی فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑگ اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی پہلے مرحلے میں 4 گاڑیوں کو طلب کیا گیا تاہم آگ نے مزید شدت اختیار کی تو شہر بھر سے فائر ٹیندرز اور واٹر ٹینکر کو منگوائے گئے جبکہ پاک بحریہ کے فائرٹینڈرز نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
آگ کی شدت کی وجہ سے ایک فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ دوسرے فیکٹری چھت گر گئی، سیکٹری ایکسپورٹ پروسینگ زون کا کہنا ہے ہوائو کا دبائو زیادہ ہے، اس وجہ سے اگ بھجانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسری درجہ کی قرار دے دیا ہے تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ، حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے ڈیرھ گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی میں آئی آئی چندریگرروڈ پر دکانوں اور لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں گودام میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا ہے، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی سات گاڑیوں نے دونوں مقامات پر لگی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
چاکیواڑہ میں آگ لگنے سے پاپڑ کا گودام اور دو گاڑیاں مکمل جل گئیں، متاثرہ گودام میں کولنگ کا کاعمل جاری ہے تاہم گودام میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔