منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ملتان ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کےباعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانےکےلیے فائربریگیڈ کا عملہ مصروف عمل ہے۔ دھواں بھرنے سے انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ارائیول لاؤنج کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

ملتان ایئرپورٹ پرآتشزدگی کےباعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا جب کہ پی آئی اےکا ایئربس طیارہ بھی آتشزدگی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ طیارہ انٹرنیشنل ٹرمینل پر پارک تھا اور عملے نے ہنگامی بنیادوں پر ہٹایا۔

- Advertisement -

کراچی سے ملتان پرواز پی کے330 کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے کلیئر ہوتے ہی پروازوں کو روانہ کر دیا جائےگا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملتان ایئرپورٹ پر واقعہ تقریبا 6 بجے پیش آیا، اطلاع ملنے پر تمام سیکشنل ہیڈز بشمول اےپی ایم، ڈی اےپی ایم اور فائراسٹاف موقع پر پہنچے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فائراسٹاف اور ای اینڈ ایم نے تمام گردشی یونٹس کو بند کر دیا ہے تمام ایگزاسٹ کو آن کر دیا گیا ہے جب کہ تفصیلی رپورٹ کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں