کراچی: شیرشاہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تاحال مکمل قابونہیں پایا جاسکا، آگ پہلی منزل کےکچھ حصوں پرلگی ہوئی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پہلی منزل پر موجودسامان کی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات پیش آرہی ہیں، فائربریگیڈ کی15سےزائدگاڑیاں آگ پرقابو پانےکے لئےموجودہیں، پانی کی کمی کوپوراکرنےکے لئے ہائیڈرنٹس سےمددلی جارہی ہے ۔
صبح 8 بجےلگنے والی آگ کو تیسرےدرجےکی قرار دے کر شہربھرسے فائرٹینڈر طلب کی گئی، فیکٹر ی کے بیش تر حصے پر لگی آگ کوبجھادیاگیاہے۔
آگ دوسری منزل تک پھیل گئی تھی، ہر جگہ دھواں بھر گیا، دھویں کے بادل دور سے دیکھے جاسکتے تھے، آگ کے باعث تپش کی وجہ سے اہل کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس وقت 15 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ فیکٹری کے دوسری منزل تک پھیل گئی ہے
چیف فائر افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائر فائٹرز عمارت میں داخل ہوگئے ہیں، آگ پر جلد قابوپالیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں آگ بجھانے کا نظام خطرے میں
فیکٹری کی کھڑکیاں چھوٹی ہونےسے ابتدا میں پانی نہیں پہنچ پایا ، پانی کی کمی پوری کرنےکے لئےہائیڈرنٹ سےمددلی جارہی ہے.