تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

رومانیہ میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی، 10 مریض ہلاک

بوچاریسٹ: رومانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ کے شہر پیاترانیامس میں کووڈ 19 اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک ہوگئے۔

وزیر صحت نیلوتاتارو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریضوں کو دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

Romania: Fire in COVID-19 intensive care unit kills 10

پیاترانیامس سٹی اسپتال کے ترجمان کے مطابق 6 مریضوں اور ایک ڈاکٹر کی حالت نازک ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں 7 دیگر افراد شدید جھلس چکے ہیں، اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ایک ڈاکٹر نے مریضوں کو شعلوں سے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ خود بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے، ان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

واضح رہے کہ رومانیہ میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ وبا سے 9 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -