کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے شہر قائد کے عوام کے لیے تحفہ، فائر بریگیڈ کی 50 نئی گاڑیاں اور 2 واٹر باؤزر چین سےکراچی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کیلئے 50 فائر ٹینڈرز کے تحفے کا اعلان کیا گیاتھا، فائر بریگیڈ کی 50 نئی گاڑیاں اور 2 واٹر باؤزر چین سےکراچی پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع ایس آئی ڈی سی ایل کے مطابق فائربریگیڈ گاڑیوں کو آف لوڈ کرنے میں دو دن درکارہونگے، ایک ارب 40کروڑروپے سےخریدےگئےفائر ٹینڈرز کراچی پیکج کا حصہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری کے وسط میں وزیر اعظم کی کراچی آمد متوقع ہے، وزیراعظم کی کراچی آمد پر فائر ٹینڈرز سندھ حکومت کودیئے جائیں گے، نئے فائر ٹینڈرز کی آمد سے فائر بریگیڈ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔
کراچی کے محکمہ فائر بریگیڈ کے پاس44 فائر بریگیڈگاڑیاں تھیں، جن میں سے صرف 14قابل استعمال ہیں۔
50 State of the Art Fire Tenders of 7000 liters of water & foam capacity + 2 Water Bowsers loaded on a ship & on their way to KHI.
Thank You PM @ImranKhanPTI for this gift to KHI! pic.twitter.com/kwFHymGoqn— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 20, 2020
اس سے متعلق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یہ 50 فائر ٹینڈرز کراچی کے لیے تحفہ ہے، دو واٹر باوزر بھی بحری جہاز کے زریعے کراچی پہنچ رہے ہیں، کراچی کے لیے ایسا تحفہ بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔