اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

چڑیا گھر میں‌ پُراسرار پھنکار کی آوازوں کا معمہ حل، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک پارک میں اُس وقت افرا تفری اور بھگدڑ مچ گئی جب وہاں موجود شہریوں نے درخت کر خطرناک ترین شے کو دیکھا، اس سے پہلے شہری اسی مقام پر متعدد بار پُراسرار پھنکار بھی سُن چکے تھے۔

ایسوسی ایٹ پریس کی جانب سے انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ایک چڑیا گھر کی ہے، جہاں دو روز قبل چہل قدمی میں مصروف بچوں اور شہریوں نے پھنکار سننے کے بعد جب درخت پر دیکھا تو  اوپر دیوقامت اژدھا موجود تھا۔

شہریوں نے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو اس صورت حال سے آگاہ کیا، جس کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی اور پھر فائر فائٹر نے درخت پر موجود اژدھے کو پکڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو کرنےکے دوران فائر فائٹر کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا رہا۔ رپورٹ کے مطابق اس اژدھے کی لمبائی گیارہ فٹ اور وزن 35 کلوگرام (77 پونڈ) کے قریب ہے۔

حکام نے بینجیسیری پارک سے پکڑے جانے والے اژدھے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں