تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

والدین کی لاپرواہی سے بچہ مشین میں‌ پھنس گیا، ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں چھوٹے بچے روزانہ والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں، والدین چاہے بچوں پر نظر ہی کیوں نہ رکھ رہے ہوں لیکن بعض اوقات بغیر کسی حادثے کے بھی بچے کو نقصان پہنچ جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ چین کے شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں کمسن بچہ کھلونوں کی مشین کے اندر پھنس گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ایک شاپنگ مال میں اس وقت فائر فائٹرز عملے کو طلب کرنا پڑا جب ایک چھوٹا بچہ کھلونوں والی مشین پر چڑھتے چڑھتے کلو مشین (کھلونوں والی مشین) کے اندر گرگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو چینی شہر زونشین کے ایک شاپنگ مال کی ہے جس میں فائر فائٹرز عملے کو کلو مشین کا دروازہ توڑ کر بچے کو باہر نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائرفائٹرز کو متاثرہ بچے کی والدہ نے بچے کے مشین میں پھنسنے کے بعد کال کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچے کو مشین میں پھنسنے کے باوجود کسی قسم کے زخم نہیں آئے۔

فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ والدین بہت سے مقامات کو بچوں کےلیے خطرات کا باعث نہیں سمجھتے لیکن ان مقامات سے بچوں ہٹانا بے حد ضروری ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -