تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب کا قومی دن، برج خلیفہ سعودی پرچم سے مزین

ابوظہبی/ریاض: سعودی عرب کے89 ویں قومی دن کے موقع پر اماراتی حکام کی نے برج خلیفہ کو سعودی پرچم سے سجا دیا ہے، اماراتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کامرانی ہماری بقاء کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حکام نےسعودی پرچم کو ریاست میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی زینت بنادیا،حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر دبئی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ انور قرقاش نے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے سعودی شہریوں کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای کی بقاء کے لیے سعودی عرب کا کامیاب ہونا لازمی ہے۔

عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ انور قرشاش نے اپنے پیغام میں سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عوام اور ریاست کے استحکام اور ترقی کی دعا کی۔

اماراتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اماراتی اور سعودی حکام مل کر کام کررہے ہیں تاکہ ساتھ فتح و کامرانی ہمارا مقتدر ہو اور مشترکا طور پر ترقی کی سیڑھیاں چڑھیں کیوں ہم جانتے ہیں کہ ہماری کامیابی کا انحصار سعودی عرب پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر خصوصی مہر تیار کی گئی ہے جو متحدہ عرب امارات آنے والے سعودی شہریوں کا استقبال کرنے کے لیے 23 ستمبر تک ان کے پاسپورٹ پر لگائی گئی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی جانب سے سعودی عرب کے 89ویں قومی دن کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلفیہ پر روشنیوں کی مدد سے سعودی پرچم بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -