بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گجرات، ڈی ایچ کیو اسپتال میں فائرنگ، 5 ڈاکٹر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: پنجاب کے شہر گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹرز کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹرز کے دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک ہی گروپ کے پانچ ڈاکٹرز زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سٹی کے صدر ڈاکٹر اسامہ طلعت اور پی ایم اے ضلع گجرات کے صدر ڈاکٹر جنید ملک گروپ کے درمیان اسپتال میں بینر لگانے پر جھگڑا ہوا۔

ڈاکٹر جنید گروپ کے مطابق ڈاکٹر اسامہ اسپتال میں غیر متعلقہ افراد کے ساتھ بینرز لگا رہے تھے جسے منع کیا گیا تو انہوں نے مشتعل ہوکر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر احتشام، ڈاکٹر جنید علی، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر فلک شیر اور ڈاکٹر حسنین زخمی ہوگئے۔

وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر احتشام کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی رضا اعوان کی موجودگی میں حملہ آور ڈاکٹروں پر فائرنگ اور تشدد کرکے فرار ہوئے جبکہ ڈی ایس پی سٹی نے الٹا تشدد کا نشانہ بننے والوں کو پکڑ لیا۔

پی ایم اے کے سابق صدر ڈاکٹر سعود افضل کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کرلیتی اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پی ایم اکے صدر ڈاکٹر مقصود زاہد کی کال پر عزیز بھٹی شہید اسپتال میں کام بند کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں