تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

کابل ایئرپورٹ پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار ہلاک، پنجشیر میں جھڑپ، 300 طالبان ہلاک

کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے حالات امریکا اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد مسلسل کشیدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث اب تک سیکڑوں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں واقع انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ تین اہلکار زخمی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، جس کی وجہ طالبان اور شمالی اتحاد میں لڑائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی اتحاد اور طالبان کے جنگجوؤں میں زبردست لڑائی ہوئی ہے، جس کے باعث تین طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی محض دو ہفتے کے مختصر عرصے میں پورے افغانستان پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے تاہم ابھی تک حکومت کی تشکیل کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔

عالمی حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا طالبان سے متعلق کہنا ہے کہ طالبان رہنما اس مرتبہ افغانستان میں ایک مخلوط حکومت بنانا چاہتے ہیں جس میں وہ تمام فرقوں اور سیاسی پارٹیوں کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں دیگر گروہوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -