اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رکن اسمبلی گاڑی پر فائرنگ سے شدید زخمی، 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر دیر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی ملک لیاقت کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملک لیاقت کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ علاقہ میدان میں آیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی کے لیے موجود اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں ملک لیاقت اور ان کا ایک محافظ شامل ہے، علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں