جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بٹگرام میں فائرنگ ،پولیس حوالدارجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بٹگرام میں ابوبکر نامی شہری سرعام کلاشنکوف لےکر گھوم رہاتھا کہ پولیس حوالدار نے اسے منع کیا اور اس سے اسلحہ لینے کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حوالدار نور علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے۔

گذشتہ سال 2 اگست کو خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں