کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے، 2 گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 5 واقعات میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایک بار پھر فائرنگ سے گونج اٹھا، مختلف علاقوں میں محض دو گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
[bs-quote quote=”فائرنگ کے واقعات سائٹ سپر ہائی وے، لیاری، شارع فیصل، نیپا اور لانڈھی 89 کے علاقوں میں ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔
فائرنگ کے واقعات سائٹ سپر ہائی وے، لیاری، شارع فیصل، نیپا اور لانڈھی 89 کے علاقوں میں ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر واقعات ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ، ڈیفنس میں ایک خالی پلاٹ میں کھڑی ایک کار میں دھماکا ہوا تھا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ گاڑی میں دھماکا دیسی ساختہ وی بی آئی ای ڈی سے کیا گیا، جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کھڈا مارکیٹ پر کار میں پراسرار دھماکہ
دوسری طرف نا معلوم افراد نے کھارادر میں دکان پر فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا، ملزمان جاتے جاتے دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھی پھینک کر گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دکان دار کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا۔