بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ پانچ زخمی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 16 سال کا طارق گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اچانک ملزمان گولی مارکر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر حب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، حب کے علاقے پیرجان کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

علاوہ ازیں لاہور کے علاقے مناواں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ معمولی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا تھا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں