اشتہار

اٹلی میں فائرنگ، وزیراعظم کی دوست سمیت 3 خواتین ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک ہوگئیں جن میں ایک اطالوی وزیراعظم کی دوست ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں 57 سالہ مسلح ملزم نے بار میں میٹنگ کرتے ہوئے مقامی اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن کے ارکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ملزم کا اپارٹمنٹ ایسوسی ایشن سے ذاتی تنازع چل رہا تھا۔

- Advertisement -

واقعے کے حوالے سے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص ایک مقامی شخص تھا جس کا رہائشیوں کی انجمن کے ساتھ تنازعات کا سلسلہ جاری تھا۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی نے ایک اور گواہ کے حوالے سے بتایا کہ مسلح شخص کمرے میں آیا، دروازہ بند کر دیا اور چیخا میں تم سب کو مار ڈالوں گا اور اس کے بعد اس نے گولیاں برسانا شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک نکولیٹا گولیسانو نامی خاتون اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی دوست ہیں۔

واقعے کے بعد اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے انسٹا گرام پر متاثرہ افراد میں سے ایک نکولیٹا گولیسانو کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ میلونی نے تصویر کے ساتھ لکھا میرے لیے وہ ہمیشہ اس طرح خوبصورت اور خوش رہیں گی۔

وزیراعظم میلونی نے کہا کہ ایک شوٹنگ رینج جہاں سے مشتبہ شخص نے حملے میں استعمال ہونے والی بندوق لی تھی اسے بند کر دیا گیا ہے اور حکام کی طرف سے تفتیش کے تحت رکھا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں