ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ہونے والے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں شہباز، فاروق اور یوسف شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی بر آمد کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ماڑی پور مچھرکالونی محمدی محلے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

گلشن اقبال 13 ڈی ٹو جمالی کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی شناخت 28 سالہ بدرالدین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب بھی اندھی گولی سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی شناخت 55 سالہ محمد امیرکے نام سے ہوئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں