کراچی: شہر نواحی علاقے سکھن میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی میں دوگروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونیوالے افراد میں ڈاکٹر عباس علی مرچنٹ،محمد حسین ،اقبال آرائیں اور دیگر شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں چوہدری شریف اور ان کے سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تصادم زمین پر قبضے کے تنازعے کے بعد پیش آیاتاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا،صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔