کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی، بنارس اور بلال کالونی میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے باعث ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے بنارس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
بعد ازاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنارس پل کے قریب نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا چند روز قبل نواب نامی نوجوان سےجھگڑا ہوا تھا، ملزم نے کچھ دیر قبل نواب کو گھر بلاکر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
کراچی میں فائرنگ کے واقعات،2افرادجاں بحق
علاوہ ازیں پولیس کے مطابق بلال کالونی مدیحہ ہائٹس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں کراچی کے علاقےلیاری میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ شہرقائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پیش آیا تھا جس میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا تھا۔