پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں کار پر فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں ریلوے کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ کوئٹہ میں ریلوے کالونی کے قریب پیش آیا جب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جب کہ میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تینوں افراد سگے بھائی ہیں اور ان میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مقتول افراد ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے صاحبزادے ہیں اور وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ ریلوے کالونی کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں