ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹانک : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرکرامت جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنرکو ٹریفک پوائنٹ کے قریب نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرکرامت کے گارڈ کی فائرنگ سے دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی آئی خان دھماکہ: پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان گنڈاپورجاں بحق

خیال رہے کہ 22 جولائی کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈا پورکی گاڑی پرخودکش حملہ ہوا تھا۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں ان کا ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ اکرام خان گنڈا پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پشاور میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں