تازہ ترین

چینی شہری پرفائرنگ سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار

کراچی : پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چینی شہری پر فائرنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد پکڑلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتاردہشت گرد کراچی اور اندرون سندھ میں حملوں میں ملوث ہے، ملزم راجہ عدنان کا تعلق کالعدم سندھ ریوولوشن آرمی (ایس آر اے) سے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد کاررائیوں کیلئے آپس میں رابطہ موبائل ایپ ٹیلی گرام سے کرتے ہیں۔

ملزم راجہ عدنان نے بتایا کہ 9جولائی2020کو ڈاؤ اسپتال کے قریب سابق پی آر ایس پر دستی بم حملہ کیا، اس کے علاوہ 5اگست2020کو یونیورسٹی روڈ پر جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر دستی بم حملہ کیا۔

اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ 5اگست2020 کے دن ہی کورنگی کے علاقے میں ایک اسٹیٹ آفس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا اور 12اگست2020کو پولیس لائن لاڑکانہ کے قریب ایک دکاندار پر فائرنگ کی۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ 15دسمبر2020کو چینی شہری کی گاڑی پر مقناطیسی آئی ای ڈی لگایا، اور اسی دن شیخ زید کیمپس پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد کے مطابق اس کے علاوہ 22دسمبر2020کو جمالی گوٹھ سپرہائی وے کے قریب چینی شہری پر فائرنگ کی، ان تمام وارداتوں کے احکامات ایس آر اے کا کمانڈر اصغرشاہ اور سجاد شاہ دیتے تھے۔

Comments

- Advertisement -