16.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

راولپنڈی: سول جج اسلام آباد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پنجاب میں سول جج اسلام آباد قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، پولیس نے تین ملسح افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چکری انٹرچینج کے قریب سول جج اسلام آباد پر قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ پولیس نے ترنول سے تین ملسح افراد کو گرفتار کرلیا۔

سول جج سلیمان بدر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ چکری انٹر چینج کے قریب ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

فائرنگ کے وقت گاڑی میں سول جج سلیمان بدر اور ان کےاہل خانہ موجود تھے، فائرنگ سے گاڑی میں سوار کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

پولیس نےواقعہ کے بعد ناکہ بندی کرتے ہوئے ترنول سے تین ملسح افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ رات کو کی گئی فائرنگ میں رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ صبح کے وقت فائر کی گئی گولی باورچی خانے کی کھڑکی پر لگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں