ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی: نشے میں دھت افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد اور 3 گھوڑے زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد کے تفریحی مقام سی ویو پر نشے میں دھت مسلح غنڈوں نے گولیاں برسا کر ایک بچے سمیت تین افراد اور تین گھوڑوں کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ویو کراچی پر نشے میں دھت غنڈوں کی دادا گیری سے ہراس پھیل گیا، مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد اور 3 گھوڑے زخمی ہو گئے۔

پانچ نا معلوم افراد سفید رنگ کی گاڑی میں سی ویو پہنچے جہاں انھوں نے گھوڑے کی سواری بھی کی، بعد ازاں مستی میں آ کر سی ویو کی سیڑھیوں پر گولیاں برسانے لگے۔

گولیاں سیڑھیوں کے ٹائلز سے ٹکرا کر آس پاس موجود لوگوں اور گھوڑوں کو لگیں، جس سے بچے سمیت تین افراد اور تین گھوڑے زخمی ہو گئے۔

لوگوں کو سیر کرانے والے گھوڑے کے مالک میر حمزہ کی ٹانگوں پر بھی گولیاں لگیں، زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس کارروائی میں نا کام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پرانا کراچی واپس آ گیا، امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا: مراد علی شاہ

اے ایس پی سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ نوجوان نے محمود گھوڑے والے کی طیش دلانے پر زمین پر فائر کیا تھا، اس سلسلے میں محمود گھوڑے والے سے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پی ایس ایل فور کے کام یاب انعقاد کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرانا کراچی واپس آ گیا، امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آئے گا۔

جب کہ آج ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل پر اظہارِ تشویش کیا، انھوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے طویل المدت منصوبہ بندی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں