تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشنر کو طلب کرلیا

اسلام آباد : پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجیوں کی جانب سے آج صبح تتہ پانی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کو ڈی جی سارک زاہد حفیظ کی جانب سے طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے آج تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چھ پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو جنگ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فائرنگ سے گاؤں فتح پور میں 18 سال کی لڑکی شہید ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور 2 بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ دوشیزہ شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک جنگ بندی معاہدے کی 1877 خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، رواں سال بھارتی فائرنگ سے 6 خواتین اور 5 بچیوں سمیت 15 شہری شہید ہوئے۔

بھارتی فائرنگ سے اب تک 46 خواتین اور 37 بچوں سمیت 144 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -