ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور، اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جسے اہل خانہ دھمکیوں کا تسلسل قرار دے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکارہ شیزا بٹ کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی پر گزشتہ شب نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔

اداکارہ کے اہل خانہ نے واقعے سے متعلق فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکھٹے کیے اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا۔

اب اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعےکا مقدمہ اُن کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، جس میں عبد الحمید، عبدالقادر سمیت دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سینٹرل پولیس آفیسر لاہور نے اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کےواقعےکانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں بھی اداکارہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جسے اُن کے اہل خانہ نے قاتلانہ حملہ قرار دی تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں