منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ایئرلائن کے شعبے سے اچھی خبر، ایئر سیال کا طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: ایئر لائن کے شعبے سے اچھی خبر آ گئی، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے کمال کرتے ہوئے ایئر لائن قائم کر لی، ایئر سیال کا دوسرا طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن ایئر سیال کا دوسرا ایئر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ میں لینڈ کر گیا، اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایوی ایشن حکام بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا، سیال ایئر لائن نے باقاعدہ آغاز 9 دسمبر کو کرنے کا اعلان کر دیا ہے، معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایئر لائن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ایئر سیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی، انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ملکی معیشت میں اس ایئر لائن کی بھی زبردست شراکت داری ہوگی۔

ادھر ذرایع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ جائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیر اعظم سمبڑیال میں تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرایع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ میں مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں