افغانستان میں تیار کردہ سافٹ ڈرنکس کی پہلی کھیپ امریکا برآمد کر لی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیرکولا فیکٹری سے انار کےجوس کی پہلی کھیپ ہرات سے امریکا کو برآمد کی گئی۔
ہرات میں پامیرکولا بنانے والی کمپنی کی جانب سے پہلی بار کاربونیٹڈ جوس برآمد کیا گیا ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ ہرات سے انار کا جوس کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے امریکا کو برآمد کیا گیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے قیام کے بعد دیگر ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر پیج پر کہا کہ ہرات میں پہلی بار پامیرکولا کمپنی کا تیار کردہ انار کا جوس امریکا کو برآمد کیا گیا۔