جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

موٹروے پر تیزرفتاری کا پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کے قریب موٹروے پر پیش آیا، ایم 4 موٹروے پر گاڑی 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقاونی رفتار پر جارہی تھی۔

تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں غفلت اور تیزرفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں