بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پہلا کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کے لیے پہلا کنٹرول ڈپارٹمنٹ قائم کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہوں گے۔

تین ڈی آئی جی، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایس پی اور ہر ضلع میں ڈی ایس پی تعینات کیا جائے گا۔

مریم نواز نے سی سی ڈی کے لیے بلڈنگز، گاڑیوں اور جدید آلات کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے لیے فوری قانون سازی کا حکم دیا ہے اور درکار وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ جرائم میں واضح کمی لائے گا، سی سی ڈی کے قیام سے جرائم پیشہ افراد میں واضح خوف نظر آنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے، جرائم پر قابو پانے کے لیے بہترین ٹیکنالوجی حاصل کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں