بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں کانگو وائرس سے ہلاکت کا پہلا کیس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا، کراچی کے علاقے لیاقت آباد کارہائشی28 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے کراچی کے شہری محمد عادل کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری قصاب کا کام کرتا تھا،30مارچ کو بخار اور سر درد کا شکار رہا،2مئی کو متوفی تیز بخار میں مبتلاہوگیا جس کے بعد اس کو کریم آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ مریض محمد عادل ایک دن کریم آباد کے ایک نجی اسپتال میں بھی زیر علاج رہا، جس کے بعد مریض کی ناک سے خون کا رساؤ شروع ہوا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریض کے ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ نیگیٹو آئے تھے تاہم چار مئی کو مریض حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔

مریض کو ناظم آباد کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیا گیا، پانچ مئی کو محمد عادل دوران علاج چل بسا، مذکورہ قصاب کی اینیمل ہسڑی پازیٹو آئی تھی۔

کراچی متاثرہ شخص بھینس کالونی کے مذبحہ خانے اور لیاقت آباد گوشت مارکیٹ میں گوشت کاٹنے کام سے منسلک تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کے پاس کوئی پالتو جانور نہیں تھا اور نہ ہی اس نے حال ہی میں کراچی سے باہر سفر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل2 مئی کو کوئٹہ میں ایک خاتون کانگو وائرس سے جاں بحق ہوگئی تھیں۔ کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خاتون کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مذکورہ خاتون کا تعلق افغانستان سے تھا جو کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کی رہائشی تھیں۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں کانگو وائرس سے یہ تیسری موت ہے جبکہ گزشتہ چار ماہ میں کانگو وائرس سے چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں