جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رمضان کا پہلا عشرہ: ایک کروڑ کے لگ بھگ زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

اشتہار

حیرت انگیز

ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ساڑھے 7 لاکھ کے قریب خوش نصیبوں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی جبکہ تقریباً 1 کروڑ کے قریب زائرین مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویؐ نے مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا استقبال کیا۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 7 لاکھ 39 ہزار 702 زائرین نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

پہلے عشرے کے دوران آنے والے زائرین کو آب زمزم کی ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور 29 لاکھ 8 ہزار 530 افطار پیکٹس روزے داروں میں تقسیم ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں