واشنگٹن : امریکی ادارے برائے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کرونا مریضوں کے علاج کےلیے انسداد کرونا دوا منظور کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے نقصانات برداشت کرتے ہوئے سال گزر گیا لیکن ابھی تک ویکسین تیار نہیں کی جاسکی تاہم گلیئڈ سائنسز نامی امریکی ادارے نے کرونا مریضوں کےلیے علاج کےلیے وائرس مخالف دوا تیار کی ہے۔
ریم ڈیس ویئر نامی دوا کو اسپتال میں داخل 12 سال سے بڑی عمر کے مریضوں کےلیے استعمال کیا جائے گا، جس کی منظوری فیڈرل فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی دے دی ہے۔
ایف ڈی اے کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ایم ہان کا کہنا ہے کہ مذکورہ دوا کی منظوری اسپتالوں سے جمع کیے گئے ڈیٹا پر منحصر ہے۔
کمشنر فیڈرل فورڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کرونا مخالف دوا کو اہم سائنسی سنگ میل قرار دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کسی بھی دوا کی منظوری سے قبل ایف ڈی اے کڑے سائنسی معیارات استعمال کرتے ہوئے اس کے نقصانات اور فوائد کو پرکھتا ہے۔
ریم ڈیس ویئر کی منظوری سے قبل ایف ڈی اے نے اسپتالوں سے میں کیے گئے تین ایسے تجربات سے جمع کیے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں کرونا مریضوں کی حالت تشویش ناک تھی۔
کیلی فورنیا کی دوا ساز کمپنی، گلیئڈ سائنسز کا کہنا ہے کہ ریم ڈیس ویئر سے مریضوں کو تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد ملے گی اور اس سے صحت کے قلیل وسائل کو بہتر طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔