ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی او کے کامیاب ترین ٹی وی شو گیم آف تھرونز کے پریکوئل یعنی پس منظر پر بننے والے شو ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط ریلیز ہوگئی ہے جس نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

اتوار کو ریلیز ہونے والی ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی ہی قسط نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور فلموں اور سیریز کی ریٹنگ کی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر اسے 9.1 ریٹ کیا گیا ہے۔

ایچ بی او کا ٹی وی شو ہاؤس آف دی ڈریگن مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ گیم آف تھرونز کا پس منظر بتاتا ہے جس کی کہانی ٹارگیرین کے خاندان یعنی ہاؤس آف ٹارگیرین کے گرد گھومتی ہے۔

ہاؤس آف ٹارگیرین وہی خاندان ہے جس سے گیم آف تھرونز میں ڈینیرس ٹارگیرین عرف ملکہ کھلیسی تعلق رکھتی ہیں اور اس سیریز میں ملکہ کھلیسی کے آباؤ اجداد کی بادشاہت کی کہانی بتائی گئی ہے۔

اس خاندان کی خاص بات یہ ہے کہ ملکہ کے بطن سے ڈریگن پیدا ہوتے ہیں جنہیں پال کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔ ہاؤس آف دی ڈریگن کی پہلی قسط میں بھی ٹارگیرین ہاؤس کے ڈریگن دکھائے گئے ہیں۔

گیم آف تھرونز کی طرح ہاؤس آف دی ڈریگن کی اقساط بھی ہفتہ وار ریلیز کی جائیں گی۔

ہاؤس آف دی ٹارگیرین کی مرکزی کاسٹ میں ملی اے کلاک، میٹ سمتھ، ایما ڈارسی، اولویا کک اور پیڈی کونسیڈائن شامل ہیں جبکہ اس کہانی کو بھی جورج آر آر مارٹن کی کتاب فائر اینڈ بلڈ سے ہی لیا گیا ہے۔

ہاؤس آف دی ڈریگن شو کے ریلیز ہوتے ہی اس کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

لوگوں نے پہلی قسط کو شاندار قرار دیا، اینڈ کریڈٹس میں سنائے گئے گیم آف تھرونز کے تھیم سانگ نے بھی مداحوں کی یادیں تازہ کردیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں