تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے فوجی قیدی رہا کردیے

روس اور یوکرین میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے قیدی فوجیوں کو رہا کردیا گیا ہے، دونوں ممالک کی جانب سے 50۔ 50قیدی رہا کیے گئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے روس سے مذاکرات کے بعد اس کے گرفتار کیے گئے 50 فوجیوں کو رہا کردیا ہے اور جواب میں روس نے بھی اپنی تحویل میں 50 یوکرینی فوجیوں کو چھوڑدیا۔

روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجی رہائی کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں اورانھیں طبّی اور نفسیاتی بحالی کے لیے ماسکو لے جایا جائے گا۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ 8 جنوری کو مذاکرات کے نتیجے میں، 50 روسی فوجیوں کوکیف حکومت کے کنٹرول والے علاقے سے واپس بھیج دیاگیا تھا وہ قید کے دوران میں مہلک بیماری خطرے سے دوچار تھے۔

یوکرین حکومت نے بھی اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اسی معاہدے کے تحت یوکرین کے 50 فوجیوں کورہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 2023 کا یہ پہلا معاہدہ ہے جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال 31 دسمبر کو بھی ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد 82 روسی فوجی یوکرین کی قید سے واپس آئے تھے۔

گزشتہ سال فروری میں روسی کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک دونوں جانب سے کئی ہزار قیدیوں کا تبادلہ کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -