تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مدینہ منورہ میں خواتین پر مشتمل پہلی بلدیاتی کونسل کا قیام

ریاض : بلدیاتی حکومت مدینہ منورہ نے خواتین کی خود مختار شہری کونسل کے قیام کا اعلان کریا ہے جو صرف خواتین کے لیے مختص ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ مدینہ منورہ نے یہ قدم ویژن 2030 کے بااختیار خواتین کے ہدف کے حصول کے لیے اُٹھایا گیا جو کہ قومی تبدیلی کے پروگرام 2020 کا بھی حصہ ہے۔

اس کونسل کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو ٹریفک لائسنس اورعمارتوں کے اجازت نامے، خواتین کی سرگرمیوں کے لیے نگرانی اور خواتین کو درکار دوسری کوئی بھی خدمات مہیا کرنے جیسے اقدامات کی ذمہ داری خاتون کونسل کے سپرد کی گئی ہے۔

اس حوالے سے مدینہ ریجن کے سیکرٹری محمد العامری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین پر مشتمل اس کونسل کے قیام کی تجویز ان کی استعداد اور مسابقت کی صلاحیت کے پیش نظر رکھی گئی تھی جو سہولت کار، پیدا وار میں اضافے، رفتار اور استعداد کو بڑھانے کے لیے پُل کا کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہی امور کے وزیر عبد اللطیف بن عبدالملک الشیخ نے خواتین پر مشتمل بلدیاتی کونسل کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جس کا دائرہ کار دیگر بڑے صوبوں تک پھیلایا جائے گا اور وہاں بھی اسی طرز کی کونسل تشکیل دی جائے گی۔

سعودی عرب وژن 2030 کے تحت اپنی قدیم روایات کے برخلاف ایسے انقلابی اقدام اُٹھا رہا ہے جس سے ایک روشن خیال اور جدید سعودیہ عرب کا تاثر ابھر کر سامنے آرہا ہے اور بالخصوص خواتین کو سماج کا مفید حصہ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -